ٹینس رینکنگ؛ سرینا ولیمز دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان

پیرس: ٹینس رینکنگ میں سرینا ولیمز دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہو گئیں۔

ٹینس رینکنگ میں سرینا ولیمز ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں جب کہ اینجلیک کیربر کو دوسری پوزیشن پر جانا پڑا، البتہ وہ اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی پانے پر دوبارہ سرفہرست بن سکیں گی۔ سرینا کے گھر رواں برس ستمبر میں بچے کی ولادت متوقع ہے اور وہ اب آئندہ برس ہی دنیائے ٹینس میں واپس آسکیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سرینا ولیمز پرنسلی تعصب پر مبنی فقرے کسنے پررومانیئن کپتان سے تحقیقات

مینز سنگلز میں رافیل نڈال 2 درجے ترقی ملنے پر پانچویں نمبرپرآگئے، مونٹی کارلو ماسٹرز کے رنر اپ البرٹ راموس وینولاس 5 درجے بہتری ملنے پر ٹاپ 20 کا حصہ بنے، ایشین اسٹار کائی نیشکوری 2 قدم پیچھے ہٹنے پر 7 ویں نمبرپر چلے گئے۔