سرینا ولیمز پرنسلی تعصب پر مبنی فقرے کسنے پررومانیئن کپتان سے تحقیقات

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 22 اپريل 2017
للی نیسٹیس کوانگلش اسٹارجوہانا کونٹا اور میزبان کپتان اینی کیوتھووانگ کومغلظات بکنےپربھی ٹینس کورٹ سے باہرنکال دیاگیا ۔ فوٹو : فائل

للی نیسٹیس کوانگلش اسٹارجوہانا کونٹا اور میزبان کپتان اینی کیوتھووانگ کومغلظات بکنےپربھی ٹینس کورٹ سے باہرنکال دیاگیا ۔ فوٹو : فائل

 لندن: سرینا ولیمز کے حاملہ ہونے پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کے الزام میں سابق رومانیئن ٹینس پلیئر للی نیسٹیس کیخلاف آئی ٹی ایف تحقیقات ہورہی ہیں۔

للی نیسٹیس سردست رومانیہ کی فیڈریشن کپ ٹیم کے کپتان ہیں انہوں نے برطانیہ کیخلاف ہفتے سے شروع ہونے والی ٹائی کی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ سرینا ولیمز کے بچے کا رنگ کیسا ہوگا، کیا وہ چاکلیٹ ملے دودھ کی طرح ہوگا، اس پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سخت ایکشن لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سرینا ولیمزرواں برس بچے کی ماں بن جائیں گی

دوسری جانب برطانیہ سے فیڈریشن کپ سیمی فائنل ٹائی کے ابتدائی دن انگلش اسٹار جوہانا کونٹا اور میزبان کپتان اینی کیوتھووانگ کو مغلظات بکنے پر انہیں ٹینس کورٹ سے زبردستی باہر نکال دیاگیا، آئی ٹی ایف نے ان پر قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے، جوہانا کونٹا کو میچ کے دوران انہوں نے مغلظات بکیں جس کی انہوں نے شکایت چیئرامپائر سے کیں، عمررسیدہ کپتان کو حکام نے ٹینس کورٹ سے باہر جانے کو کہا لیکن وہ جب اپنی جگہ سے نہیں ہلے تو پھر7 سیکیورٹی گارڈز نے پکڑکر انہیں وینیو سے باہر پہنچادیا، کونٹا اس تمام صورتحال پر آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے سورانا کیخلاف میچ مکمل کرنے سے بھی انکار کیا، 10 منٹ تک میچ معطل کیا گیا اور پھر کونٹا نے دوبارہ واپس آکر 2-6 اور 3-6 سے فتح پالی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔