افغانستان اتحادی فوج کا آپریشن 20طالبان ہلاک 5کمانڈر گرفتار
مشترکہ آپریشن افغانستان کے مختلف صوبوں میںجا ری،بڑی حد تک کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،اتحادی فوج کابیان.
کمانڈرنیٹو فورسزپربڑے حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے،10خودکش حملوںکی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی تھی. فوٹو: رائٹرز
اتحادی فوج نے افغانستان کے مختلف صوبوں میں جاری آپریشن کے دوران 20طالبان کو ہلاک اور 5اہم کمانڈروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اتحادی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے خلاف مختلف صوبوں میں آپریشن جا ری ہے جس میں بڑی حد تک کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز صوبہ قندھار میں کیے گئے ایک مشترکہ آپریشن میں کم از کم 20 طالبان ہلاک اور 5 اہم مقامی کمانڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تمام گرفتار کمانڈروں کے بارے میں کہاگیا ہے کہ وہ نیٹو فورسز پر بڑے حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے جبکہ اس سلسلے میں 10 خود کش حملوں کی منصوبہ بندی بھی مکمل کر لی گئی تھی۔