بھارت چلتی بس میں زیادتی کا دوسرا واقعہ4 سال کی بچی نشانہ
متاثرہ بچی کے والد کی شکایت پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج ،ملزم کا اعتراف جرم.
متاثرہ بچی کے والد کی شکایت پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج ،ملزم کا اعتراف جرم. فوٹو: فائل
بھارت میں چلتی ہوئی بس میں زیادتی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا۔
مہاراشٹرا میں اسکول وین میں بس کنڈیکٹر نے نرسری کلاس کی 4سالہ معصوم بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا، ملزم نے بچی کو کسی بھی شخص کو واقعے کے بارے میں بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں جمعے کو دوپہرایک بجے اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق بچوں کو اسکول سے واپس گھر چھوڑا جارہا تھا بس میں صرف نرسری کلاس کی متاثرہ بچی رہ گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بس خالی ہونے کے بعد متاثرہ بچی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی کہ اس دوران بس کنڈیکٹر رامیش راجپوت نے بچی کو پیچھے جانے کیلیے کہا جس پر بچی نے انکارکردیا۔ملزم بچی کو زبردستی بس کی پچھلی نشست پر لے گیا اور اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم نے بچی کو کسی بھی شخص کو واقعے کے بارے میں بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔