ن لیگ کے 2ارکان قومی اسمبلی والد سمیت پیپلزپارٹی میں شامل
خیرمقدم کرتے ہیں،خورشید شاہ، بہت آئینگے، فریال، راجا خاندان کی زرداری سے بھی ملاقات
خیرمقدم کرتے ہیں،خورشید شاہ، بہت آئینگے، فریال، راجا خاندان کی زرداری سے بھی ملاقات فوٹو: فائل
جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی راجہ صفدران کے بھائی راجہ اسد نے اپنے والد راجہ محمد افضل کے ہمراہ (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان ہفتے کی شب ان دونوں ارکان قومی اسمبلی کے والد راجہ محمد افضل نے بلاول ہاوس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر، پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر راجا محمد افضل نے کہا کہ وہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں لیکن اب ہم (ن) لیگ کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی کو اچھا یا بڑا نہیں کہنا چاہتے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت میں اور میرے دونوں صاحبزادوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور جب میں جہلم جائونگا تو مزید لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت راجا خاندان کی پارٹی میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کرتی ہے۔پیپلز پارٹی کاراجا خاندان کے ساتھ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا کہ ابھی تو یہ شروعات ہے الیکشن سے قبل بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہونگے۔
قبل ازیں بلاول ہائوس میں راجا محمد افضل اور ان کے دونوں صاحبزادوں راجا صفدر اور راجا اسد نے صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ن لیگ کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ تینوں رہنمائوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ راجا خاندان کی شمولیت سے پنجاب میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔