طاہرالقادری کا ملکی سیاست میں کردار نہیں کائرہ

عمران خان مذاکرات کیلیے تیار ہیں تو کل ہی ان سے بات کر لوں گا: انٹرویو

کینیڈین شہریت ختم ہو سکتی ہے لیکن پاکستانی شہریت ختم نہیں ہو سکتی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

نگراں وزیراعظم کیلئے نام ابھی سامنے نہیں آیا، نگران حکومت مکمل غیرجانبدارہو گی اور باہمی مشاورت سے بنائی جائیگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا رینٹل پاور کیس میں ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اورنہ ہی ریفرنس فائل کیا گیا۔ ملکی سیاست میں طاہر القادری کا کردارنہیں ہے، اس لئے کہ وہ سیاست میں کردار ادا نہیں کرنا چاہتے تاہم وہ پاکستانی شہری ہیں، ان کی کینیڈین شہریت ختم ہو سکتی ہے لیکن پاکستانی شہریت ختم نہیں ہو سکتی۔




ان کے ساتھ مذاکرات کھلے ذہن کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے پانچ برسوں میں وہ کر دکھایا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اگر عمران خان مذاکرات کیلیے تیار ہیں تو میں کل ہی ان سے بات کرلوں گا۔

Recommended Stories

Load Next Story