وفاق نے سندھ کو 2 ارب روپے گرانٹ دینے کا فیصلہ کرلیا
ایک ارب کراچی اور ایک ارب روپے لیاری و دیہی علاقوں میں خرچ کیے جائیں گے
کراچی کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں، وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی ہدایت فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے کراچی میں ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت کو2 ارب روپے کی اسپیشل گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس گرانٹ سے ایک ارب روپے کراچی پیکج اور ایک ارب روپے لیاری و دیہی علاقوں کے ترقیاتی پیکجز کے تحت تعمیر ہونے والے مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے گذشتہ دنوں کراچی کے دورے کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے درخواست کی تھی کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کیلیے جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلیے میں وفاقی حکومت اسپیشل گرانٹ جاری کرے۔
اس درخواست کو وزیر اعظم نے منظور کرلیا اور وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سندھ حکومت کو ترقیاتی کاموں کے لیے 2 ارب روپے کی گرانٹ جاری کردے ۔ یہ گرانٹ دو مرحلوں میں جاری کی جائے گی۔اس گرانٹ کی پہلی قسط رواں ماہ کے آخر میں جبکہ دوسری قسط آئندہ ماہ کے وسط تک جاری کردی جائے گی۔ سندھ حکومت اس گرانٹ میں سے ایک ارب روپے کے ایم سی کو جاری کرے گی۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق کہ وزیر اعظم نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔