قومی اسمبلی میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کیلیے قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ
صوبے میں ملتان، ڈیرہ غازی خاں شامل ہوجائیں تو یہ سب کی خوشحالی ہوگی، کور کمیٹی
گورنر پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبہ بہاولپور کیلیے مرتب سفارشات پر تفصیلی غور،وفاق کیجانب سے پیش قدمی پر اظہار اطمینان فوٹو: اے پی پی/ فائل
صوبہ بہاولپور کی بحالی کا فیصلہ صرف اور صرف پاکستان کی سلامتی اور وہاں کے عوام کی پسماندگی، غربت اور مدتوں سے ان کے حقوق کی پا سداری کیلیے کیا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کے ضمن میں قرار داد پیش کی جائے گی۔ بہاولپور صوبہ بننے سے پنجاب پر دیگر صوبوں کی حق تلفی کا الزام ختم ہو جائے گا اور اس صوبے کے قیام سے وہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا، اس حوالے سے تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی کور کمیٹی کا اجلاس مخدوم ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کورکمیٹی کے سربراہ گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر، کمیٹی کے ترجمان تابش الوری کے علاوہ دیگر ارکان میں،ممتاز متیانہ ، حافظ حسین احمد مدنی اور عبدالقادر شاہین شامل تھے۔
اس موقع پر اجلاس میں صوبہ بہاولپور کے سلسلے میں مرتب کی گئیں سفارشات پر کمیٹی نے تفصیلاً غور خوض کیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کی جانے والی پیش قدمی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میںطے پایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کو نہ صرف فعال بلکہ مزید تیز کیا جائیگا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ کا نام بہاولپور رکھا جائیگا اور اس کے قیام سے تمام لوگ اتفاق کرینگے۔ یہ بھی کہا گیا کہ صوبے میں ملتان، ڈیرہ غازی خاں شامل ہوجائیں تو یہ سب کی خوشحالی ہوگی۔ اس موقع پر کمیٹی نے صدر، وزیر اعظم ، سینیٹ ، قومی اسمبلی اور تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے صوبے کے عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔