کوئٹہ مغوی ڈاکٹر بازیاب اسپتالوں میں جاری ہڑتال ختم
بولان میڈیکل کمپلیکس کے سینئر سرجن ڈاکٹر دین محمد 9 روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے

ISLAMABAD:
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سے اغوا کئے گئے بولان میڈیکل کمپلیکس کے سینئر ڈاکٹر دین محمد پیر کو اپنے گھر پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر شاہ عرفان غرشین نے سرجن ڈاکٹر دین محمد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں،
انہیں 9دن پہلے اغوا ء کیا گیا تھا اور اغواء کیخلاف کوئٹہ میں ڈاکٹروں سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہڑتال جاری تھی، پی ایم اے نے بلوچستان بھر میں جاری ہڑتال فوری ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ادھراین این آئی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے صدرپولیس تھانے کے سامنے احتجاج کیا اس دور ان پولیس موبائل کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی
جس پر پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد مشتعل افراد منتشر ہوگئے ۔