بجلی چوری روکنے کیلیے آٹومیٹک میٹر ریڈنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ
اس منصوبے کے تحت جن علاقوں میں بھی چوری اور بجلی نقصانات زیادہ ہیں وہاں یہ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔
اس نظام کے ذریعہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں مختلف صارفین کی مختلف کیٹیگریز میں بجلی کے استعمال کے رجحان اور طرز کو جان سکیں گی۔ فوٹو: فائل
امریکا کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی) پاکستان بھر میں آٹومیٹک میٹر ریڈنگ نظام (اے ایم آر) کی تنصیب کا منصوبہ شروع کریگی۔
اس پروگرام کا مقصد حکومت کی زیر تحویل بجلی سپلائی کمپنیوں کے نقصانات میں کمی اور آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس پراجیکٹ کے تحت ان علاقوں میں کام شروع کیا جائے گا جہاں بجلی چوری کے واقعات اور لائن لاسز بے تحاشا ہیں۔ اس امر کا اظہار یہاں پر اتوار کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔ اے ایم آر کے تحت غلطی سے پاک بجلی کے میٹر فراہم کیے جائیں گے جن کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر کے جی ایس ایم، جی پی آر ایس اور ریڈیو فریکوینسی کے ذریعہ میٹر ریڈنگ حاصل کی جائے گی۔
اس نظام کے ذریعہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں مختلف صارفین کی مختلف کیٹیگریز میں بجلی کے استعمال کے رجحان اور طرز کو جان سکیں گی، اپنے توانائی کے نقصانات کو کم کر سکیں گی اور اپنے ریونیو میں اضافہ کر سکیں گی۔ اے ایم آر میٹرز کی تنصیب کا کام رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع کیے جانے کی توقع ہے۔ پاکستان میں اے ایم آر تنصیب کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کے دوران پانچوں تقسیم کار کمپنیوں میں 17 ہزار اے ایم آر میٹر نصب کیے جائیں گے۔
اس منصوبے کے تحت جن علاقوں میں بھی چوری اور بجلی نقصانات زیادہ ہیں وہاں یہ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔ بجلی کی پانچوں تقسیم کار کمپنیوں میں منصوبہ بطور نمونہ شروع کیا جائے گا، جس سے جدید میٹر ریڈنگ ٹیکنالوجی کے فوائد کو جانچا جاسکے گا۔