بجلی کی بچت ایل ای ڈی سے تیار لائٹس کی مقبولیت میں اضافہ
ایل ای ڈی لائٹس سے بنی ٹیوب لائٹ 16واٹ بجلی استعمال کرتی ہے جبکہ روایتی ٹیوب لائٹ60واٹ بجلی استعمال کرتی ہے.
ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کی (جھالر)اسٹرپ لائٹس اور ایمرجنسی لائٹس کی تصاویر۔ فوٹو: فائل
روشنی کے لیے بجلی کے استعمال کی باکفایت ٹیکنالوجی ایل ای ڈی لائٹس سے بنے بلب، ٹیوب لائٹس اور ہیوی لائٹس تیزی سے فروغ پارہی ہیں۔
چین سے درآمد شدہ ایل ای ڈی بلب کے علاوہ مقامی سطح پر بھی ایل ای ڈی سے روشن ہونے والی ٹیوب لائٹس، ایمرجنسی لائٹس، اسٹریٹ لائٹس اور ہیوی لائٹس تیار کی جارہی ہیں جن سے روشنی کے لیے بجلی کے استعمال میں 80فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے، بجلی مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر بجلی کی بچت اور باکفایت استعمال کا رجحان بھی فروغ پارہا ہے، روایتی بلب کی جگہ انرجی سیور بلب لگائے گئے اور اب ایل ای ڈی سے تیار بلب اور ٹیوب لائٹس انرجی سیورز کی جگہ لے رہے ہیں۔
ایل ای ڈی ٹیکنالوجی پر گذشتہ دو دہائیوں سے کام کیا جارہا ہے تاہم اب گھریلو سطح پر بھی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے، چین سے درآمد شدہ ایل ای ڈی بلب انرجی سیور کے مقابلے میں 50فیصد تک کم بجلی خرچ کرتے ہیں، بازار میں چین سے درآمد شدہ چارج ایبل ایل ای ڈی لائٹس بھی دستیاب ہیں جو بجلی جانے پر خود بخود آن ہوجاتی ہیں، ان لائٹس میں ریموٹ سے چلنے والی ایل ای ڈی لائٹس بھی شامل ہیں جن کی قیمت 300سے 400روپے کے درمیان ہے، اسی طرح ایل ای ڈی ٹیوب لائٹس روایتی ٹیوب لائٹس کی جگہ لے رہی ہیں جن کے استعمال سے روایتی ٹیوب لائٹ کے مقابلے میں بجلی کا خرچ 80فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
ایل ای ڈی سے روشنی بکھیرنے والی لائٹس عام لائٹس کے مقابلے میں کافی مہنگی ہیں تاہم 6 سے8 ماہ میں بجلی کی بچت سے ابتدائی سرمایہ کاری کے برابر بجلی کا بل کم کیا جاسکتا ہے، شہر میں ایل ای ڈی ٹیکنالوجی پر مشتمل لائٹس تیار اور فروخت کرنے والی متعدد کمپنیاں سرگرم ہیں جو عام گھریلو استعمال کے علاوہ تجارتی پیمانے پر بھی لائٹس تیار کررہی ہیں جن میں اسٹریٹ لائٹس، پول لائٹس، فلڈ لائٹس، لائٹنگ پینلز، اسپاٹ لائٹس، نیون سائن اور سائن بورڈ پر لگنے والی لائٹس شامل ہیں۔
عام گھریلو ٹیوب لائٹ60واٹ بجلی استعمال کرتی ہے اس کے مقابلے میں ایل ای ڈی لائٹس سے بنی ٹیوب لائٹ 16واٹ بجلی استعمال کرتی ہے، عام ٹیوب لائٹس کے مقابلے میں ایل ای ڈی سے تیار لائٹس کی لائف کئی گنا زائد ہے، ایل ای ڈی سے بنی لائٹس حرارت پیدا کیے بغیر روشنی مہیا کرتی ہیں اس کے برعکس روایتی ٹیوب لائٹس (مرکری) سے مضر گیسز کا اخراج ہوتا ہے، ایل ای ڈی سے تیار ٹیوب لائٹس بازار میں 1500سے 2000روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔