اتحاد ٹائون بم دھماکے کا نشانہ اے این پی کے رہنما تھے

فون پر دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں،دہشت گردخوف زدہ نہیں کرسکتے، شاہی سید

فون پر دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں،دہشت گردخوف زدہ نہیں کرسکتے، شاہی سید. فوٹو: فائل

خیبر چوک محمد خان کالونی اتحاد ٹائون میں نصب کیے جانیوالے بم دھماکے کا نشانہ عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما محمد دین شاہ آفریدی تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں ان کے محافظ اور کزن عبدالرحمن شاہ آفریدی زخمی ہوئے اور ان کی کار 6کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے فوری بعد عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رانا گل آفریدی اور صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر جان سیکڑوں کارکنان کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے، رہنمائوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ عرصے سے مدین شاہ آفریدی کو فون پر دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں۔




ایک منظم سازش کے تحت ہمارے ذمے داران و کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اب سے کچھ عرصہ پہلے اسی علاقے میں قائم عوامی نیشنل پارٹی کے بلدیہ ٹائون یونین کونسل نمبر2 کے وارڈ آفس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی، ان رہنمائوں نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ذمے داران کی فوری گرفتار کا مطالبہ کرتے ہیں، دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مدین شاہ آفریدی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی طور اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے۔
Load Next Story