آئندہ انتخابات میں بھی عوامی طاقت سے اقتدار میں آئینگے

شریف برادران پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،پیرمظہر.

شریف برادران پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پیر مظہر۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سینئر وزیر پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ شریف برادران پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھی عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔

ڈکٹیٹر کے کاندھوں پر سوار ہوکر اقتدار پر قابض ہونے والے اب سبزخواب دیکھنا چھوڑ دیں، اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی استحکام کی خاطر بینظیر بھٹو شہید کی مفاہمتی پالیسی اپنائی، حکومت پر تنقید کرنے والے وہ عناصر ہیں جنھوں نے اپنے دور اقتدار میں ہزاروں خاندانوں کے نوجوانوں کو روزگار سے برطرف کیا لیکن پیپلز پارٹی کی جمہوری و عوامی حکومت نے ان کو دوبارہ اپنے روزگار پر بحال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر لاکھوں بیروزگاروں کو روزگار فراہم کیے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو سندھ میں آکر قوم پرستوں سے مل کر سندھ اور عوام کے حقوق کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا، وہ عوام کو بیوقوف بنانے کے ارادے چھوڑ دیں، عوام ان کو پہچان چکی ہے، انھوں نے کہا کہ بھٹوازم کا فلسفہ عوام کی روح میں بسا ہوا ہے، پیسوں پر نوکریاں دینے کا الزام لگانے والوں کو یہ پتا چل چکا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اقتدار میں بہت روزگار دیا ہے۔
Load Next Story