ٹریفک حادثات میں ماں بیٹی سمیت 6افراد ہلاک
سپر ہائی وے پر کراچی آنیوالی کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، متعدد افراد زخمی، ٹریفک جام سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں.
لانڈھی میں مشتعل افراد نے حادثے کی ذمے دار کوچ جلادی، کالا پل پر موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹریفک حادثے میں ہلاک. فوٹو: فائل
شہر میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران ماں بیٹی سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے انصاری پل کے قریب حیدر آباد سے کراچی آنے والی سڑک کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر سپر ہائی وے پر واقع بقائی اسپتال پہنچا یا گیا بعدازاں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ، ٹریفک حادثے کے بعد انصاری پل پرشدید ٹریفک جام ہو گیا اور سپر ہائی وے پرگاڑیوں کی طویل قطار یں لگ گئیں، ایس ایچ او گڈاپ نور احمد شیخ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ حیدر آباد سے کراچی آرہی تھی کہ انصاری پل کے قریب سڑک کے کنارے خراب کھڑے ہیوی ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 2 افراد اور 12 زخمیوں کو بقائی اسپتال پہنچایا گیا ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے 10افراد کو طبی امدادکے بعد جناح اسپتال روانہ کردیا گیا، ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پولیس اہلکار عباس ولد ہادی خان اور ایئر فورس کے اﷲ رکھیو ولد رجب دین کے نام سے ہوئی اور مقتولین گھمبٹ کے رہائشی ہیں ،حادثے میں7 افراد زخمی ہوئے، ایدھی ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے خالد حسین ولد دوست محمد ، اہلیہ زینت زوجہ خالد حسین، دوست محمد ولد کریم ، غفورہ بی بی ، صفدر،غلام عباس اور انور علی کو عباسی اور لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
لانڈھی چراغ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئے جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا، ٹریفک حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل ہجوم نے حادثے کی ذمے دار الیاس کوچ کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کرکوچ کو جلنے سے بچالیا جبکہ کوچ ڈرائیور فرار ہو گیا، لانڈھی پولیس کے مطابق جاں بحق ماں بیٹی کی شناخت سمیرا زوجہ کاشف اور دوسالہ بیٹی صبیحہ کے نام سے ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ متوفین لانڈھی کے رہائشی ہیں، ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں برقع پھنسنے کی وجہ سے پیش آیا اور پیچھے سے آنیوالی مسافر منی بس نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا ۔
ڈیفنس نیشنل میڈیکل اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میںزخمی ہونیوالا موٹر سائیکل سوار نوجوان جناح اسپتال میں دوران علاج بم توڑ گیا ، ڈیفنس پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد کاشف ولد سلمان سے ہوئی ہے، پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دانیال ولد اشرف ہلاک ہو گیا، صدر پارکنگ پارکنگ پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوراور ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینما کے قریب ٹریفک حادثے میں علی بیگ زخمی ہو گیا۔