گلوکارہ مہناز کا جسد خاکی آج کراچی لایا جائے گا

شہر کی ثقافتی سرگرمیاں معطل، آرٹس کونسل کی حلف برداری منسوخ کردی گئی.

گلوکارہ مہناز کی خالہ تصویر لیے افسردہ بیٹھی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز گلوکارہ مہناز بیگم کا جسد خاکی پیر کو پاکستان لایا جائے گا ، گلوکارہ مہناز کے جسد خاکی کو انکے بھائی احسن مہدی وصول کریں گے۔

واضح رہے ہفتہ کے روز مہناز بحرین کے راستے امریکا علاج کی غرض سے روانہ ہوئی تھیں راستے میں ان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں بحرین کے سلیمانیہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا مگر مہناز دوران سفر ہی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی تھیں۔




گلوکارہ مہناز کے اہلخانہ کے مطابق مہناز کی نماز جنازہ آج انچولی امام بارگاہ میں ادا کی جائیگی جبکہ انکی تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگی،گلوکارہ مہناز کے انتقال کے بعد شہر کی ثقافتی سرگرمیاں معطل رہیں، کراچی کے تمام میوزک اسٹوڈیو بند رہے جبکہ ڈرامہ انڈسٹری نے بھی تمام شوٹنگز کو کینسل کردیا، آرٹس کونسل میں نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری بھی منسوخ ہوگئی ہے۔
Load Next Story