انڈسٹری نے مہناز کی صورت اپنا قیمتی اثاثہ کھودیا ندیم

کم عمری میں ہم سے جدا ہوگئیں،انکے جانے سے آج فضا بھی سوگوار ہے،بلقیس خانم.

زندگی مشکلات میں گزاری،پہلا گیت میری کمپوزیشن میں گایا، موسیقار نیاز احمد۔ فوٹو : فائل

فلم انڈسٹری ،ریڈیو اور ٹیلی وژن کو2600 سے زائد لازوال گیت غزلیں اور ملی نغمے دینے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز گلوکارہ مہناز بیگم ہم سے جدا ہوگئیں۔

گلوکارہ مہناز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ممتاز اداکار ندیم کا کہنا ہے کہ مہناز کے انتقال سے ایسا لگتا ہے کہ ہم نے اپنا ایک قیمتی ثقافتی اثاثہ کھودیا ہے، گلوکارہ مہناز کو فلم انڈسٹری کی کامیابی سے کسی صورت جدا نہیں کیا جاسکتا انھوں نے اپنی آواز سے متعدد فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا،معروف گلوکار اور ستار نواز استاد رئیس خان نے کہا کہ گلوکارہ مہناز کا ہم سے بچھڑ جانا پاکستان کا بڑا نقصان ہے۔




گلوکارہ بلقیس خانم نے کہا کہ مہناز بہت کم عمری میں ہم سے جدا ہوگئیں انکے جانے سے آج فضا بھی سوگوار ہے، معروف موسیقار نیاز احمد نے کہا کہ مہناز نے کیریئر کا آغاز میری کمپوزیشن سے کیا اور انکا پہلا گیت ''کجراری اکھیوں میں'' بے حد مقبول ہوا مہناز نے اپنی زندگی کو مشکلات میں گزارا وہ پاکستان کا سرمایہ تھیں۔
Load Next Story