انجمن نوجوانان اسلام کے تحت مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی نکالی گئی

امت مسلمہ کے سینوں سے حضور اکرمؐؐ کی محبت دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی.

انجمن نوجوان اسلام کے تحت نکالی جانیوالی مصطفائی یوتھ ریلی ایم اے جناح روڈ سے گزررہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

انجمن نوجوانان اسلام کے تحت مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی انچولی سے کھارادر تک نکالی گئی۔


اس موقع پر مرکزی جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنما اور انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ طارق محبوب، علامہ فیصل عزیزی، علامہ اشرف گورمانی و دیگر نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درود و سلام کی فضائوں میں لبیک یا رسول اللہ مناتے رہیں گے، امت مسلمہ کے سینوں سے حضور اکرمؐؐ کی محبت دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی اور بارہ ربیع الاول کو میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
Load Next Story