ادارے فرائض انجام دیں توملزمان بچ نہیں سکتے ثروت اعجاز قادری

شہید محمد اکرم نے نظریہ اسلام کے حقیقی فلسفے کو عام کرنے اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کردیا.

شہید محمد اکرم نے نظریہ اسلام کے حقیقی فلسفے کو عام کرنے اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کردیا. فوٹو: فائل

LONDON:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سانحہ نشترپارک کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج ملک میں دہشت گردی کا وجود تک نہ ہوتا۔


اگر تفتیشی ادارے دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تو کوئی وجہ نہیںکہ ملزمان قانون کے شکنجے سے بچ نکلیں، جب تک ہمارے اکابرین کے قاتلوں کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا سنی تحریک کی جدوجہد جاری رہے گی، شہید اکرم قادری ایک نظریے کا نام ہے، آج ہمارے شہیدوں کے خون کا صدقہ ہے کہ ملک بھر میں ہر طرف جشن میلاد کا سماں ہے،وہ محمد اکرم قادری شہید کے عرس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی اصل جہاد ہے،شہید محمد اکرم نے نظریہ اسلام کے حقیقی فلسفے کو عام کرنے اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کردیا، شہید محمد سلیم قادری نے ملک کے عوام وکارکنان میں اجاگر کی اور عوام میں شعور اجاگر کیا کہ یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ اسلام میں بگاڑ پیدا کرکے مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولؐؐ کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔
Load Next Story