سندھ اور جنوبی پنجاب کے بعد لاہور بھی خسرے کی لپیٹ میں آگیا
اب تک خسرہ کے 1408 کیسز سامنے آئے، مشتبہ ہلاکتوں کی تعداد7ہے‘ محکمہ صحت
اب تک خسرہ کے 1408 کیسز سامنے آئے، مشتبہ ہلاکتوں کی تعداد7ہے‘ محکمہ صحت. فوٹو : اے ایف پی/ فائل
سندھ اور جنوبی پنجاب کے بعد صوبائی دارالحکومت بھی خسرے کی وباء کی لپیٹ میں آگیا،شہر میں 17بچوں کو تین ہسپتالوں میں داخل کر ادیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے خسرے کے تدارک کیلیے سخت ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب کے بعد لاہور میںبھی خسرے کی وباء پھیل گئی ہے اور گزشتہ روز 17بچوں کو لاہور کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جن میں 5میو '5سروسز جبکہ 7بچوں کو چلڈرن ہسپتال لایا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میں لاہور میں محکمہ صحت کے ذمے داران کو اسکے تدارک کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تسلی بخش انتظامات موجود ہیں ۔