افغانستان میں فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاع
امریکی ڈرون نے نورستان میں گاڑی کو نشانہ بنایا،8 کارندے بھی مارے گئے
ہلاک ہونے والوں میں 2 مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
افغانستان میں ڈرون حملے میں تحریک طالبان مالاکنڈ کے کمانڈر انچیف مولانا فضل اللہ کے 8 کارندوں سمیت مارے جانے کی اطلاع ہے۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو شام 5 بجے افغانستان کے صوبے نورستان کے علاقے سرامنگ میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو ڈرون میزائل سے نشانہ بنایاگیا جس میں تحریک طالبان مالاکنڈ کے روپوش کمانڈر مولانا فضل اللہ کے 8 اہم ساتھیوں سمیت حملے میں مارے جانے کی اطلاع ہے میزائل حملے میں مزید ہلاکتوں کاخدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں تاہم مرنے والوں کے نام فیالحال صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔