لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں موثرسیکیورٹی تھی اولسن
سفارتکاروں کے تحفظ کیلیے وزارت داخلہ نے شاندارسیکیورٹی انتظامات کیے،امریکی سفیر
رچرڈاولسن کی وزیرداخلہ رحمٰن ملک سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات اوردیگرامورپرتبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک سے امریکاکے سفیررچرڈاولسن نے ملاقات کی جس میںدوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
امریکی سفیرنے لانگ مارچ کے شرکاکی حفاظت کیلیے سیکیورٹی کے شاندارانتظامات پروزارت داخلہ کی کاوشوں کو سراہا اورسفارتکاروں کے تحفظ کیلیے بھی بہترین سیکیورٹی انتظامات پر وزیر داخلہ کی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ آئی این پی کے مطابق امریکی سفیر نے کہاکہ امریکاپاکستان سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔