بھارت نے ایل اوسی پر ’’اسمارٹ باڑ‘‘ لگانے کا کام تیز کردیا
فوج نے آزمائشی طور پر اس باڑ کو 50 کلومیٹر کے ٹکڑے پر نصب کردیا ہے۔
فوج نے آزمائشی طور پر اس باڑ کو 50 کلومیٹر کے ٹکڑے پر نصب کردیا ہے۔ فوٹو: فائل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر موجودہ باڑ کی جگہ نئی اسمارٹ باڑ نصب کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 2003 اور2005 کے درمیان لگائی گئی موجودہ باڑ دو رویہ خاردار تاروں پر مشتمل ہے۔ ایک سینئر افسر نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ برف کی وجہ سے موجودہ باڑ کی مرمت پر زیادہ لاگت آتی ہے۔ نئی مجوزہ باڑ سے 24گھنٹے نگرانی کی جاسکے گی۔
علاوہ ازین فوج نے آزمائشی طور پر اس باڑ کو 50 کلومیٹر کے ٹکڑے پر نصب کردیا ہے۔ اسمارٹ باڑ 700 کلومیٹر طویل کنٹرول لائن پر نصب کی جائے گی جس میں سینسر لگے ہونگے اوراس باڑ پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی۔