وہاڑی بچوں کے اعضانکال کر فروخت کرنیوالے گروہ کا انکشاف
2افرادگرفتار، ملزمان نے برآمدہونیوالی مردہ بچی کی آنکھیں اوردیگر اعضانکالے تھے
2افرادگرفتار، ملزمان نے برآمدہونیوالی مردہ بچی کی آنکھیں اوردیگر اعضانکالے تھے, فائل
بچوں کو اغوا کرکے ان کے جسموں سے اعضانکال کر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے میاں بیوی کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 جولائی کو چک 94 ڈبلیو بی کے رہائشی عمر حیات کے 6 سالہ بیٹے علی عمر کو گلی میں کھیلتے ہوئے اغوا کرلیا گیا ،
علاقے کے لوگوں نے شک ہونے پر اسی گائوں کے رہائشی محمد سرور سے پوچھ گچھ کی تو وہ بیوی بچوں سمیت گھر کو تالا لگا کر غائب ہوگیا ،اس بارے میں پولیس تھانہ مترو کو اطلاع دی گئی جس نے محمد سرور اور اس کی بیوی حلیمہ بی بی کو گرفتار کرلیا ،
چک 94' 102' 88' 92 ڈبلیو بی کے رہائشی جام نوشیر' خادم حسین' جام رستم' ملک مہدی' جام مٹھے خان' محمد خان' ملک محمد افضل' خضر حیات' غلام حیدر' عمر حیات' محمد اکرم' محمد امین' فدا حسین' محمد عمران' کامران نے الزام عائد کیا کہ دونوں میاں بیوی کو بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے اور وہ بچوں کو اغوا کرکے جسم سے اعضانکال کر فروخت کررہے ہیں، عمر حیات کے بیٹے علی عمر کوبھی انھوں نے اغوا کیا ہے،
پولیس نے ملزموں کی نشاندہی پر چک 94 ڈبلیو بی کے قبرستان کے قریب سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش برآمد کی جس کی آنکھیں اور دیگر اعضانکالے ہوئے تھے، لوگوں نے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔