خالد لطیف نے ٹربیونل اور یونٹ کے اختیارات کو پھر چیلنج کر دیا

خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کے دائرہ احتیار کو بھی چیلنج کر دیا

سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے تحقیقات سے روکا جائے، خالد لطیف۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے لاہور ہائی کورٹ سنگل بینچ کی جانب سے اپنے خلاف فیصلہ آنے پر انٹرا کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

خالد لطیف نے اپیل میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبونل کی کارروائی روکنے کے لیے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ سنگل بینچ نے خالد لطیف کی درخواست ابتدائی سماعت پر ہی مسترد کر دی تھی جس میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سپاٹ فکسنگ تحقیقات کے اختیار کو چیلنج کیا گیا تھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش، 5 مئی کو دوبارہ طلب

خالد لطیف نے اپنے وکیل کی وساطت سے انٹرا کورٹ میں اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کے دائرہ احتیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔ اپیل میں اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت یونٹ اور ٹربیونل کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تحقیقات سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
Load Next Story