بنیادی سہولتوں کیلیے گائوں کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

عمارت نہ ہونے کے باعث بچے، بچیاں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں

شبیر کھوسو لال بخش کھوسو نے بتایا کہ گائوں سینکڑوں افراد کی آبادی پر مشتمل ہےلیکن زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
کھوسکی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم گائوں کے مکینوں کا سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق کھوسکی کے نواحی گائوں لال بخش کھوسو کے سینکڑوں مکینوں نے بشیر کھوسو لال بخش کھوسو رحیم کھوسو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شبیر کھوسو لال بخش کھوسو نے بتایا کہ گائوں سینکڑوں افراد کی آبادی پر مشتمل ہےلیکن زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔



گائوں میں اسکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے 150 سے زاید طلبہ و طالبات سخت سردی میں زمین پر چٹائیاں بچھا کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا تھا ۔




لیکن اس حکومت نے ہمیں یکسر نظر انداز کر دیا ہے پینے کا صاف پانی گائوں کی اہم ضرروتوں میں سے ایک ہے لیکن تاحال اس سے بھی محروم ہیں انھوں نے حکام بالا اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story