مہنازکی وفات موسیقی کے لیے بہت بڑا نقصان ہےشاہدہ منی

مہناز کا اس طرح چلے جانا میوزک لورز سمیت سب کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے,شاہدہ منی

فنکار ملک کے سفیر ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے امن ‘محبت اور بھائی چارے کا پرچار کرتے ہیں، شاہدہ منی۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ مہناز بیگم ورسٹائل پلے بیک سنگر تھیں' ان کی وفات موسیقی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ان خیالات کا اظہار گلوکارہ شاہدہ منی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ وہ سُریلی گلوکارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی انسان بھی تھیں' ان سے جب بھی ملاقات ہوتی تو وہ مسکراتی ہوئی ہی ملیں۔ان کے ساتھ فلم کے لیے ایک دوگانا بھی ریکارڈ کروائے کا اعزاز حاصل ہے' جس کے میوزک ڈائریکٹر ماسٹر عبداللہ تھے۔ مہناز کا اس طرح چلے جانا میوزک لورز سمیت سب کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے ۔


شاہدہ منی نے کہا کہ فنکار ملک کے سفیر ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے امن 'محبت اور بھائی چارے کا پرچار کرتے ہیں۔ افسوس کی با ت یہ ہے کہ حکومت تو ہم خود بھی عروج تک تو آگے پیچھے ہوتے ہیں مگر منظر عام سے غائب ہوتے ہی اپنے ساتھی کا حال تک پوچھنا گوارا نہیں کرتے'مگر اس کے مرنے کے بعد اظہار ہمدردی کے بیانات دے کر اپنی ذمے داری پوری کردیتے ہیں۔

حالت یہ ہے کہ ان کے جنازے میں چند ایک علاوہ کوئی بھی بڑا نام نے شرکت کرنا بھی گوارا نہیں کی 'اسی طرح جب ملکہ ترنم نورجہاں کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لاہور صرف میں اورترنم ناز گئی تھیں۔ ہمیں بیان بازی سے نکل کر عملی طور پر میدان میں آنا ہوگا 'کیونکہ ہر کام حکومت پر ڈالنا بھی درست نہیں ہے ان سے جتنا کچھ ہوسکتا ہے وہ کر رہے ہیں۔ شاہدہ منی نے مزید کہا کہ فنکاربرادری کو چاہیے کہ سب سے پہلے ہم اپنے اندر یکجہتی اور ہم آہنگی پیدا کریں۔
Load Next Story