رواں ماہ 100بچوں میں خسرہ کی تصدیق ویکسین ختم

بچوں کےساتھ بڑوں میں بھی یہ مرض لاحق ہورہا ہے،قلت کافائدہ اٹھاکرنجی اسپتالوں میں انتہائی مہنگےداموں ویکسین لگا رہے ہے۔

انسداد خسرہ کی ویکسین اسلام آبادکے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سے منگوائی جاتی ہے،سیکریٹری صحت آفتاب کھتری اسلام آباد پہنچ گئے. فوٹو : اے ایف پی/ فائل

کراچی میں رواں ماہ 100 سے زائد بچے خسرہ کے مرض میں رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اس مرض نے بچوں کے ساتھ بڑی عمرکے افرادکو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداداللہ صدیقی نے آج 18ٹاؤنز ہیلتھ افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا کراچی میں خسرہ سے بچاؤکی دوسری خوراک کا اسٹاک نہیں پہنچا،تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں خسرہ کا مرض وبائی صورت اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی شدت سے حملہ آور ہورہا ہے۔

ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں یکم جنوری سے اب تک 100بچے خسرہ کے مرض میں رپورٹ ہوچکے ہیں جو تشویشناک بات ہے،انھوں نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمدکی ہدایت پرکراچی کے 18ٹاؤنز ہیلتھ افسران کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے،28جنوری سے کراچی کے بچوںکو خسرہ سے بچاؤ کیلیے ایک بار پھرمہم شروع کی جائے گی۔




مہم کیلیے آج اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی جائے گی، دریں اثنامعلوم ہوا ہے کہ کراچی میں خسرہ سے بچاؤکی شروع کی جانے والی مہم کیلیے حفاظتی ویکسین موجود نہیں،جس پر سیکریٹری صحت آفتاب کھتری خسرہ سے بچاؤکی حفاظتی خوراک کے حصول کے لیے آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ این آئی ایچ سے ویکسین کی دستیابی کویقنی بنانے کیلیے متعلقہ حکام سے بات چیت کریں گے۔

ادھر ماہرین طب نے بتایا کہ خسرہ کا مرض کراچی سمیت ملک بھر میں پھیل رہا ہے،یہ مرض سردیوں میں ایک سے دوسرے کومنتقل ہوتا ہے جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں بچے متاثراور 3سو سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، دوسری جانب خسرہ کی حفاظتی ویکسین کی طب میں غیر معمولی اضافے کے بعد ویکسین کی بھی شدید قلت ہوگئی اور ای پی آئی میں ویکسین کا اسٹاک بھی ختم ہوگیا ۔
Load Next Story