لینا نے ریڈ وانسکا کی مسلسل فتوحات کو بریک لگادیے
آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں ریکارڈ ساز ماریا شراپووا سے مقابلہ ہوگا، ایکٹرینا ناکام، ڈبلز میں ولیمز سسٹرز کو شکست۔
آسٹریلین اوپن ٹینس: کوارٹر فائنل میں ٹوماس بریڈیچ کو مات دینے پر جوکووک کا فاتحانہ انداز. فوٹو : اے ایف پی
آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں ماریا شراپووا کا سامنا سابق فرنچ اوپن چیمپئن چین کی لینا سے ہوگا۔
کوارٹر فائنلز میں ماریا نے ہموطن ایکٹرینا ماکارووا کو قابو کیا، لینا نے اگنیسکا ریڈوانسکا کی 13 میچز کی مسلسل فتوحات کو بریک لگادیے،ماریا اب تک ایونٹ میں محض9 گیمز ہی ہاریں جو ایک منفرد ریکارڈ ہے، ولیمز سسٹرز کی ہمت ویمنز ڈبلزکے کوارٹر فائنل میں جواب دے گئی، مینز سنگلز میں دفاعی چیمپئن نووک جوکووک اور ڈیوڈ فیرر نے فائنل فور میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں منگل کو ورلڈ نمبر2 پلیئر ماریا شراپووا نے اپنا تازہ شکار ہموطن ایکٹرینا ماکارووا کو بنایا، وہ محض ایک گھنٹے6 منٹ تک دراز قامت پلیئر کے سامنے ٹک پائیں، میچ کا اسکور 6-2،6-2 سے ماریا کے حق میں رہا، اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں وہ محض9 گیمزہی ہاری ہیں، ان سے قبل 22 برس پہلے 1991 کے ایڈیشن میں سابق پلیئر مونیکا سیلس نے سیمی فائنل تک رسائی میں صرف 12 گیمز ڈراپ کیے تھے، ماریا کیلیے کیریئر کی پانچویں گرینڈ سلم ٹرافی کا حصول اب مشکل نہیں لگ رہا، وہ 2008 میں آسٹریلین ٹرافی اپنے کرچکی ہیں۔
گذشتہ برس انھیں فائنل میں شکست کا سامنا رہا تھا،ماریا نے سیزن کا طوفانی آغاز کیا، انجری مسائل کے سبب انھوں نے وارم اپ ایونٹس میں شرکت سے گریز کیا اور آسٹریلین جونیئر بوائز کے ساتھ کھیلنے کو اپنے لیے بہتر خیال کیا، اب وہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیزن کے پہلے گرینڈ سلم کے فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں،25 سالہ ماریا کو فائنل میں پہنچنے کیلیے چین کی لینا کا چیلنج درپیش ہوگا، جنھوں نے دوسرے کوارٹر فائنل میں پولش پلیئر اگنیسکا ریڈوانسکا کی 13 میچز کی فتوحات کو بریک لگادیے۔
2011 میں فرنچ اوپن جیتنے والی موجودہ ورلڈ نمبر6 لینا نے اگنیسکا ریڈوانسکا کی چھٹی 7-5،6-3 سے کی، مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں دفاعی چیمپئن نووک ڈیجووک نے ٹوماس بریڈیچ کا قصہ 4-6،6-1 اور 6-4 سے تمام کردیا، آل اسپین مقابلے میں ڈیوڈ فیرر نے نکولس الماگرو کو پانچ سیٹ کے میراتھن مقابلے کے بعد قابو کیا، ان کی جیت کا اسکور 4-6،4-6،7-5،7-6(7/4)،6-2 رہا۔ویمنز ڈبلزکوارٹر فائنل میں اطالوی جوڑی روبریٹا ونسی اور سارا ایرانی نے امریکی سپراسٹارز بہنوں سرینا اور وینس کو 3-6،7-6(7/1) ،7-5 سے ٹھکانے لگا دیا۔
کیسی ڈیلوکا اور ایشلیگ بارٹی نے اناستاسیا پاولیچنکووا اور لوسیا سفارووا کی پیشقدمی6-2،6-3 سے مات دے کر ختم کردی،وارویرا لپچنکواور ژینگ سائی سائی نے نوریا لیگوسٹیرا وائیوز اور ژینگ ژی کو 6-3،5-7 اور 7-5 سے ہرایا، مینز ڈبلزکوارٹر فائنلز میں مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز نے تھامس بیلوسی اوربینوئٹ پائرکو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3،6-1 سے زیرکیا، روبن ہیس اور اگورسیج سیلنگ نے ڈیوڈ ماریرو اورفرنانڈوورڈاسکو کو 6-4،7-6(7/3) سے شکست دے دی۔