حضورؐ کی تشریف آوری سے دنیائے انسانیت کومنزل ملیمقررین

جماعت اہلسنّت کے تحت لانچوں کی ریلی کا انعقاد،ملکی سلامتی کیلیے دعائیں.

جشن میلادالنبیؐ کے موقع پرجماعت اہلسنّت کیماڑی ٹائون کے تحت ابراراحمد رحمانی کی قیادت میںکشتیوں پر ریلی نکالی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

جماعت اہلسنّت کراچی کے نائب امیرمولانا ابرار احمد رحمانی ،پیرفاروق انورکاظمی ،عبدالحفیظ معارفی ،مولانا شعیب قادری نے کہا کہ حضورؐ کی اس دنیا میں آمد باعث رحمت ہے،محبت رسولؐ کا تقاضا ہے کہ پیا رے نبیؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام کیماڑی میں سمندر کی موجوں پر لانچو ں کی میلاد ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، ریلی منوڑہ ،جزیرہ بابا بھٹ ،شمس پیر جزیرہ سے ہوتی ہوئی کیماڑی جیٹی پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،نعرہ رسالت یا رسول اللہ ، مرحبا یامصطفی کے پرجوش نعرے بھی لگا رہے تھے جبکہ ملک کے استحکام سلامتی و امن کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مقررین نے کہا کہ منکرین جشن میلاد یہ سن لیں کہ ''غلامیٔ رسول میں موت بھی قبول ہے'' کا نعرہ لگانے والے غیرت مسلمان گھنائونے ہتھکنڈوں سے ہراساں ہوکر جشن میلاد سے دست بردار نہیں ہونگے، کسی بھی بزدلی یا خوف میں مبتلا ہوکر گھروں میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور شوکت جشن ولادت پر قربان ہونے کاجذبہ لیکر 12 ربیع الاوّل کو میلاد کے جلوس اور مرکزی جلسے نشتر پارک میں ہوں گے۔




مقررین نے مزید کہا کہ حضورؐ کی تشریف آوری سے دنیائے انسانیت کومنزل ملی ہے، انھوں نے کہا کہ جشن ولادت نبویؐ امت مسلمہ کو دعوت فکر دیتا ہے کہ انفرادی و اجتماعی سطح پر اسلام کے حقیقی تصور کو اجاگر کرکے اپنے کردار و عمل کی اصلاح کی فکر کے ساتھ اللہ کی بندگی کا حق ادا اور احکامات الٰہی پر عمل کریں۔

ریلی میں غفران احمد قادری ،شفیع رانا قادری ،مولانا عباس رضا الباروی، مولانا غلام مصطفی قادری، عاشق سعیدی،حا فظ ارشاد احمد قادری ،محفوظ قادری، فیصل قادری، فرحان احمد قادری ،آصف قادری ،مولانا حبیب برکاتی کے علاوہ آئمہ خطبا اورکارکنان نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔
Load Next Story