قاضی حسین اورپروفیسرغفورکی رحلت مسلمانوں کا نقصان ہے مہدی خطیب
دنیا میں قاضی صاحب جیسے لوگ کم پیدا ہوتے ہیں،ادارہ نورحق کے دورے پر گفتگو.
دنیا میں قاضی صاحب جیسے لوگ کم پیدا ہوتے ہیں،ادارہ نورحق کے دورے پر گفتگو. فوٹو: فائل
KARACHI:
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران مہدی خطیب نے قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ان دو رہنمائوں کی رحلت صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کانقصان ہے۔
انھوں نے کہاکہ دنیا میں بہت سے لوگ آتے اورجاتے ہیں مگر قاضی حسین احمد جیسے لوگ کم ہی پیدا ہوتے ہیں، قاضی صاحب ان لوگو ںمیں شامل تھے جنھوں نے بامقصد زندگی گزاری ، وہ عالم اسلام کے رہنما اور تمام مسلمانوں کیلیے قابل احترام تھے، یہ بات انھوں نے ادارہ نورحق کے دورے کے موقع پر کہی، مہدی خطیب نے محمد حسین محنتی اورجماعت اسلامی کے دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی۔
انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیرقاضی حسین احمد اور نائب امیر پروفیسر غفور احمد کے انتقال پراظہار تعزیت کیا اور ان کی مغفرت اوربلندی درجات کی دعا بھی کی، محمد حسین محنتی نے ادارہ نورحق آمد اور اظہار تعزیت کرنے پر مہدی خطیب کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ آپ کی آمد سے ہمیں حوصلہ ملا ہے، بلاشبہ قاضی حسین احمد کے انتقال سے جو خلا پیداہوا ہے وہ تادیر پر نہیں ہوسکے گا' اتحاد امت بالخصوص ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے ان کی کوششیں تاریخ میں سنہرے حرفوں سے لکھی جائیں گی۔