ٹیکنوکریٹک سیٹ اپ کاخطرہ نظرنہیں آتاخواجہ آصف

کامران فیصل کامعاملہ رکنے والانہیں،نوٹوں کی بوریاں کھلنے کاخدشہ ہے، منور حسن.

ہرگزرتا دن عوام اورجمہوریت پربھاری ہے،شاہ محمود،کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ ٹیکنوکریٹک سیٹ اپ کا کوئی خطرہ نظر نہیں آتا،ٹیکنوکریٹس نے اس سے پہلے آکرکون سے تیرمارے ہیں ہم نے بڑی اذیت کے پانچ سال گزارے ہیں اوراب الیکشن کے قریب پہنچے ہیں تواب یہ باتیں بے معنی سی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں اینکرپرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میںانہوں نے کہاکہ جوقوتیں ماضی میں آئین پامال کرتی رہیں میرا نہیں خیال کہ کوئی ایسا کام کریںگی جس سے انکی ساکھ مزید خراب ہو۔رینٹل پاور کیس کے معاملے میں نیب پچھلے ایک سواسال سے تاخیرپیداکررہا ہے، ہر دس پندرہ روزکے بعد جائزہ لیاجاتاہے لیکن کچھ پیش رفت نظرنہیں آتی جن لوگوں سے عدالت کے ذریعے رقوم نکلوائی گئی انکوبہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے ۔نیب کولوگ استعمال کررہے ہیں،کامران فیصل کے معاملے میں مزیدلوگوںکے نام سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔




 

امیر جماعت اسلامی منورحسن نے کہاکہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا جاسکتا ہے،کامران فیصل کا معاملہ اب رکنے والا نہیںخدشہ ہے کہ کہیں پیسوں کی بوریا ں نہ کھل جائیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کاکوئی خطرہ نہیں ہے موجودہ حکومت جب آئینے میں اپنا عکس دیکھتی ہے تو شرما جاتی ہے ان کو اپنے سائے سے بھی ڈر لگ رہا ہے۔ہرگزرتا دن عوام اور جمہوریت پر بھاری ہے۔
Load Next Story