حج کرپشن کیس میں2گواہان کے بیانات قلمبند 8گواہ طلب

عمارتیں زائدکرایے پرلی گئیں،گواہان،رائوشکیل تقرری کیس میںبھی بیانات ریکارڈ.

87 عمارتوں کا ایڈوانس کرایہ فوری ادا کیا گیا، قومی خزانے کو52لاکھ ریال کا نقصان ہوا. فوٹو: فائل

اسپیشل جج سینٹرل افتخار احمد خان نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی،سابق ڈائریکٹر جنرل حج مکہ راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکریٹری راجا آفتاب الاسلام کے خلاف حج کرپشن کیس میں مزید2گواہان کے بیانات قلمبندکرکے سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

تینوں ملزمان عدالت میں موجود تھے۔آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر خالد رسول سمیت تمام بقیہ آٹھوں گواہوں کو سمن جاری کرکے طلب کر لیا گیا ہے۔ جدہ حج مشن میں اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ سمیع اللہ نے بیان دیاکہ کل87 عمارتیں انتہائی مہنگے داموں کرایے پرلی گئیں اور ایڈوانس بھی فوری ادا کیا گیا،اس سے قومی خزانے کو52لاکھ سعودی ریال کا نقصان ہوا۔




بلڈنگ کی پیمائش کرنے والے ملازم محمد اسلم نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ راؤ شکیل کی سخت ہدایت تھی کہ عازمین حج کیلیے جو بھی عمارت کرایے پر حاصل کرنی ہے، وہ اس مقدمے کے مفرور ملزم احمد فیض کی منظوری سے لی جائے ورنہ برطرف کر دیا جائے گا۔ ان دونوںگواہان پر جرح بھی مکمل کر لی گئی۔عدالت نے سابق ڈی جی حج مکہ راؤ شکیل کی بطور ڈی جی حج غیر قانونی تقرری کے مقدمے میں بھی مزید2گواہان کے بیان ریکارڈکر لیے اور مزید 3 گو اہان کو سمن جاری کر دیے۔
Load Next Story