جنوبی افریقہ بھی بھارتی بورڈکو آنکھیں دکھانے لگا
باکسنگ ڈے ٹیسٹ نہ کھیلنے پرکرکٹرزکوآئی پی ایل میں نہ بھیجنے کی دھمکی
بھارت نے مطالبہ ’نظرانداز‘ کردیا،مناسب وقت پر جواب دینگے،جوہری فوٹو: فائل
جنوبی افریقہ نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں، باکسنگ ڈے ٹیسٹ نہ کھیلنے کی صورت میں اپنے کھلاڑیوںکو آئی پی ایل میں نہ بھیجنے کی دھمکی دے دی، دوسری جانب بی سی سی آئی نے پروٹیز مطالبے کو 'نظرانداز' کردیا، چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے کہاکہ جب مناسب وقت آیا تو جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈکے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے بی سی سی آئی کے اپنے ہم منصب راہول جوہری کو خط بھیجا،اس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو ان کے ملک رواںبرس کے آخر میں بھیجیں تاکہ وہ وہاں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے ٹور کا آغاز کرے، ساتھ میں یہ بھی دھمکی دی گئی کہ اگر بھارت ایسا نہیں کرے گا تو پھر وہ اپنے کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے نظر ثانی بھی کرسکتے ہیں۔ جوہری نے اس بات کی تصدیق کردی کہ انھیں لورگاٹ کی جانب سے بھیجا گیا خط موصول ہوچکا مگر انھوں نے اسے نظر انداز کردیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس خط سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جب مناسب وقت آئے گا تب ہم اس کا جواب دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو جنوری، فروری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے تاہم پروٹیز بورڈ ٹور کا آغاز باکسنگ ڈے سے کرکے زیادہ منافع حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
ہارون لورگاٹ کی جانب سے اپنے پلیئرز کو آئی پی ایل میں نہ کھیلنے کی دھمکی بھی اس وقت سامنے آئی جب پروٹیز کرکٹرز کی رواں سیزن میں شرکت کی ڈیڈ لائن 8 مئی ختم ہوچکی،ابراہم ڈی ویلیئرز سمیت متعدد جنوبی افریقی کرکٹرز واپس بھی لوٹ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے تعلقات کشیدہ رہ چکے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں آئی سی سی میٹنگز کے دوران بھی دونوں بورڈ حکام کے درمیان بات چیت ہوئی تھی، اس میں جنوبی افریقی حکام نے اکتوبر میںشیڈول اپنی نئی ٹوئنٹی 20 لیگ کیلیے بی سی سی آئی کی سپورٹ مانگی تھی،مگراس وقت خود بھارتی ٹیم اپنی ہوم سیریز میں مصروف ہوگی۔