سابق ایئرچیف رائو قمر سلیمان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ نے رائو قمر سلیمان کی عیادت کی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ نے رائو قمر سلیمان کی عیادت کی۔ فوٹوـ فائل
پاک فضائیہ کے سابق سربراہ رائوقمرسلیمان کوبرین ہیمریج کے باعث سی ایم ایچ لاہورمنتقل کردیاگیا جہاں کامیاب آپریشن کے بعد اب انھیںانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
فضائیہ کے سابق سربراہ کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے منگل کواپنے بیان میں کہاکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ نے رائو قمر سلیمان کی عیادت کی۔ ایئرچیف نے اپنے پیش روکی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔