ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا شاندار اختتام
پاکستانی یوتھ میں بہت پوٹینشل ہے یہ دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں اپنا لوہا منواتے ہیں
پاکستانی یوتھ میں بہت پوٹینشل ہے یہ دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں اپنا لوہا منواتے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
HERAT:
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پانچویں ''ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2017ء'' کے شاندار افتتاح اور جمعرات کو دوسرے اختتامی روز بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا، ان کے والدین اور ہر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ قوم کے نوجوانوں کی تعلیم اور انھیں کیریئر کونسلنگ کے لیے گزشتہ 5 سال سے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا آرہا ہے جسے ہر طبقے کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
ایکسپو میں طلبا نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مستقبل کی منصوبہ بندی اور روزگار کے حصول کے حوالے سے مفید معلومات لیتے ہیں بلکہ وہاں ان کی صلاحیتوں کو جانچتے ہوئے کئی ایسے لنک بھی مل جاتے ہیں جو انھیں اپنے کیریئر کی ابتدا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ مذکورہ ایکسپو میں شہریوں کی اتنی کثیر تعداد شریک تھی کہ مرکزی ہال میں بیٹھنے کی جگہ ختم ہوگئی جس کے باعث شرکا نے سیڑھیوں پر بیٹھ کر مقررین کا خطاب اور لیکچرز سنے۔ اسٹال کے لیے مختص ایریا میں بھی دن بھر تل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔ ایکسپو سینٹر کے مرکزی آڈیٹوریم میں مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا کے مابین موسیقی، فیشن، ڈانس، فوٹو گرافی، ایڈورٹائزنگ کیمپین اور ای پوسٹر سمیت دیگر مقابلے ہوئے۔ شرکا کی دلچسپی بڑھانے کے لیے اس بار قرعہ اندازی کے ذریعے 4 موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ مہمان خصوصی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے نوجوانوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں سے روشناس کرانے اور انھیں مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد تقریب کا اہتمام کرنے پر ایکسپریس میڈیا گروپ کو مبارک باد پیش کی۔
پاکستانی یوتھ میں بہت پوٹینشل ہے، یہ دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں اپنا لوہا منواتے ہیں۔ نوجوانوں کی ان ہی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انھیں تعلیم کے میدان میں بہترین رہنمائی کی فراہمی کے ساتھ کیریئر کونسلنگ کے لیے ایکسپریس میڈیا گروپ اپنی ذمے داریاں نبھا رہا ہے، یہ سارا کام نوجوانوں کے لیے کیا جارہا ہے، انھیں چاہیے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ نوجوان مقابلے میں آئیں اور آگے بڑھیں۔ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، ترقی کے لیے ہمیں ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہوگا اور نفرتوں کو دفن کرنا ہوگا۔