پی ایس پی کا ملین مارچ آج ہوگا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا امکان
مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم خوفناک انداز میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، مصطفی کمال
مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم خوفناک انداز میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، مصطفی کمال۔ فوٹو: آن لائن
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ کراچی کے مسائل کے حل اور اپنے16مطالبات کی منظوری کیلیے آج پی ایس پی کا ملین مارچ پاکستان ہاؤس سے شروع ہوکر شاہراہ فیصل (ایف ٹی سی برج) سے ہوتا ہوا وزیر اعلیٰ ہاؤس پر اختتام پذیر ہوگا۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ہم نے اپنے احتجاج کے تمام مراحل کو کامیاب بنانے کیلیے پہلے سے حکمت عملی طے کررکھی ہے۔ ہمارا احتجاج پرامن ہے حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا توحالات کی ذمے دار سندھ حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کا مقصد سندھ حکومت کو گرانا نہیں، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم خوفناک انداز میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوںگے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں یاصرف پنجاب کے؟۔ کراچی ملک کو 70 فیصد ریونیو دیتاہے اس کے ابتر حالات کی بہتری کیلیے وزیرا عظم نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔