رجسٹرڈ چکیوں کو گندم فراہم کررہے ہیں محکمہ خوراک
34 روپے فی کلو آٹا فروخت کیا جارہا ہے، فوڈ انسپکٹر کی صحافیوں کو بریفنگ
فوڈ انسپکٹر غلام نبی سومرو نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ چکی مالکان بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے 40روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں جس سے محکمہ خوراک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل
فوڈ انسپکٹر غلام نبی سومرو نے ڈگری میں آٹا کی قلت پر ڈگری پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈگری میں 15رجسٹرڈ چکیاں ہیں جنہیں کوٹہ کے تحت15دن میں فی پتھر 20بوری گندم دی جارہی ہیں اور وہاں سے صارفین کو 34 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ چکی مالکان بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے 40روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں جس سے محکمہ خوراک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی رجسٹرڈ چکی مالک بلیک میں آٹا فروخت کرے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔