این پی سی سی کی نجکاری کا شیڈول آج منظور کیے جانے کاامکان
نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں پی پی ایل کی ایس پی او کیلیے بھی گرین سگنل متوقع۔
نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں پی پی ایل کی ایس پی او کیلیے بھی گرین سگنل متوقع۔ فوٹو : ایکسپریس
کابینہ کی نجکاری کمیٹی( سی سی او پی) کی طرف سے جمعرات کو نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نجکاری کیلیے نیلامی اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے نجکاری (ایس پی او) کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
نجکاری کمیشن کے ذرائع نے ''ایکسپریس''کو وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے جمعرات کو 11 بجے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا جس میں سرفہرست پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے80 کروڑ ڈالر کے بقایا جات کی وصولی کا معاملہ ہے، اتصالات کے ذمے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے واجب الادا 80 کروڑ ڈالر کی وصولی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر غور ہوگا، یہ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کے ساتھ حکومت کو اقدام اٹھانے کی تجویز دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی (این پی سی سی) کی نجکاری کی منظوری دینے پر بھی غور ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ این پی سی سی کی نجکاری کا پراسیس تکمیل کے مراحل میں ہے، اس لیے این پی سی سی کی نجکاری کیلیے نیلامی کے شیڈول کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے کیونکہ این پی سی سی کی نجکاری گزشتہ کئی سال سے التوا کا شکار ہے۔ حکام کے مطابق سی سی او پی کے اجلاس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکومتی حصص بھی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کیلیے پیش کرنے (ایس پی او) کی منظوری دیے جانے کی توقع ہے۔