پرنسپلزاساتذہ ومحققین کو 75 فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ دیا جائے
وفاقی ٹیکس محتسب کا راولپنڈی کے درخواست گزارکے کیس کی سماعت کے دوران حکم۔
وفاقی ٹیکس محتسب کا راولپنڈی کے درخواست گزارکے کیس کی سماعت کے دوران حکم۔ فوٹو: فائل
وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کواسکول پرنسپلز، اساتذہ اور محققین کو انکم ٹیکس میں 75 فیصد ٹیکس ری بیٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے راولپنڈی کے شکایت کنندہ افتخارحسین کی طرف سے سیکریٹری ریونیو ڈویژن کے خلاف دائر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ایسے فل ٹائم پرنسپلز، اساتذہ اور محققین جو انتظامی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
انہیں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے دوسرے شیڈول کے پارٹ تھری کی سیکشن 2 کے تحت75 فیصد ٹیکس ری بیٹ دیا جائے اور شکایت کنندہ افتخار حسین کی طرف سے ایف بی آرکو جمع کرایا جانے والا ٹیکس ایئر 2011 کیلیے ٹیکس ری بیٹ کا کیس دوبارہ کھول کر قانون کے مطابق نمٹانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد کر کے 30 دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔
اس بارے میں ایف بی آر حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس سے شعبہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ، پرنسپلز اور محققین کو انکم ٹیکس میں ریلیف ملے گا اور انھیں ایٹ سورس کٹوتی کے تحت ادا کردہ انکم ٹیکس میں سے 75 فیصد ری بیٹ کے طور پر واپس کردیا جائیگا۔