فل ہیوز نے سری لنکن امیدوں کا فیوز اڑا دیا
پانچویں ون ڈے میں سنچری،32 رنز کی فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز برابر کردی۔
ہوبارٹ: پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکن کھلاڑی نوان کولا سیکرا آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز کو رن آئوٹ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
پانچویں ون ڈے میں فل ہیوز نے سری لنکن امیدوں کا فیوز اڑا دیا، 32 رنز کی فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز بھی 2-2 سے برابر کردی۔
مہمان ٹیم 248 رنز کے تعاقب میں 215 پر آئوٹ ہوگئی، میتھیوز نے 67 رنز بنائے، موسس ہینرکس اور ڈہورٹی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل ہیوز کے ناقابل شکست 138 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 247 رنز اسکور کیے۔
اس ناکامی میں خود مہمان سائیڈ کا اپنا بھی اہم کردار رہا، پہلے مہیلا جے وردنے نے وکٹ کے بارے میں غلط اندازہ لگایا اور ٹاس جیتنے کے باوجود میزبان سائیڈ کو کھیلنے کی دعوت دی، دوسری اننگز میں ہوبارٹ کی اس پچ پر بیٹنگ کرنا ہی دشوار ہوگیا، سری لنکا کو فتح کیلیے 248 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں ابتدائی 4 وکٹیں 77 پر گرگئیں۔
17 سے 26 اوورز کے درمیان صرف 18 رنز بنے جبکہ دو وکٹیں بھی گرگئیں جس سے ٹیم پر غیر ضروری دبائو بڑھا، میتھیوز نے سب سے زیادہ 67 رنز اسکور کیے، مہیلا جے وردنے 38 اور جیون مینڈس نے 26 رنز بنائے، موسس ہینرکس اور ڈہورٹی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ میک کے اور جونسن نے دو،دو وکٹیں لیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 247 رنز اسکور کیے، قائمقام کپتان جارج بیلی نے میتھیو ویڈ سے اوپننگ کرائی جبکہ فل ہیوز کو ون ڈائون پر کھیلنے کیلیے بھیجا جنھوں نے ناقابل شکست 138 رنز اسکور کیے، ڈیوڈ ہسی نے 34 اور ویڈ نے 23 رنز بنائے۔