حب ڈیم سے 5 دن تک کراچی کو پانی کی فراہمی بند رہے گی
حب کینال کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی 5 روز تک بند رہے گی۔
حب کینال کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی 5 روز تک بند رہے گی فوٹو: فائل
واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق واپڈا کا محکمہ حب کینال کی سالانہ مرمت و صفائی کاکا م کر نے کی وجہ سے حب کینال کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی 5 روز تک بند رکھے گا۔
حب کینال کو پانی کی فراہمی معطل رہنے کی وجہ سے مو رخہ 28 جنوری سے یکم فروری تک 5دن حب ڈیم سے کراچی کو 10 کروڑ گیلن یو میہ پانی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث نارتھ کراچی ٹائون،گلبرگ ٹائون، نارتھ ناظم آبادٹائون،سائٹ ٹائون،اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون،گڈاپ ٹائون، کیماڑی ٹائون ، لیاری ٹائون،جمشید ٹائون اور صدر ٹائون کے علاقوں کو جز وی طور پر پانی کی فراہمی متا ثر ہوگی، K-3 کے متبادل نظام سے ان علاقوں کو پانی کی فراہمی کے انتظامات کیے ہیں۔