شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے 2 ڈاکو مقابلے کے بعد گرفتار
ملزمان متعدد بار گرفتار ہو چکے، دونوں کی جیل میں دوستی ہوئی تھی، پولیس۔
ملزمان متعدد بار گرفتار ہو چکے، دونوں کی جیل میں دوستی ہوئی تھی، پولیس۔ فوٹو: فائل
لاہور:
شرافی گوٹھ پولیس نے بینک سے رقم نکلوا کر جانیوالوں سے لوٹ مار کرنے والے2ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔
ملزمان متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں اور وہیں ان کی دوستی ہوئی تھی،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شرافی گوٹھ اخلاق احمد خان یوسفزئی فیوچر کالونی اٹک پٹرول پمپ کے قریب اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان پولیس کو دیکھ کر واپس مڑ گئے جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان امام بخش ولد رسول بخش اور ڈاؤنسی ولد ڈیوڈ کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، اخلاق احمد نے بتایا کہ ملزمان نے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے سے لوٹ مار کرنے کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور اس سے قبل نیپئر اور عزیز بھٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں اور وہیں پر ان کی دوستی ہوئی تھی۔