آئی سی سی کا بھی مصباح اور یونس کو خراجِ تحسین
دونوں کرکٹرز نے پاکستان کی یادگار فتوحات میں اہم کردار نبھایا، ڈیو رچرڈسن
ٹیم نے سیریز جیت کر دونوں سینئرز کو بہترین الوداعی تحفہ پیش کیا،شہریارخان۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
آئی سی سی نے بھی مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین ادا کیا ہے۔
ریٹائرمنٹ پر مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئی سی سی چیف ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ دونوں بیٹسمینوں نے اپنے کیریئر کے دوران شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی، مصباح الحق نے کئی مواقع پر ثابت قدمی سے اپنی ٹیم کی اچھی اننگز کیلیے بنیاد رکھی، انھوں نے اپنے شاندار ٹمپرامنٹ کی بدولت متعدد بار مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات سے نکال کر مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا، وہ اپنی اننگز کو بتدریج مستحکم کرتے ہوئے رنز بناتے لیکن ضرورت پڑنے پر تیز رفتاری سے بھی کھیلنے کی صلاحیت رکھتے تھے، اس کی ایک مثال 2014ء میں آسٹریلیا کیخلاف 56 گیندوں پر سنچری ہے۔
رچرڈسن نے کہا کہ مصباح الحق نے مشکل حالات میں قیادت سنبھالی اور ٹیم کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنایا، سینئر بیٹسمین دیگر کھلاڑیوں کیلیے روشن مثال ہیں۔ ڈیورچرڈسن نے یونس خان کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بیٹسمینوں میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر ایسے حالات میں بہترین کارکردگی دکھاتے جب کچھ بھی پاکستان ٹیم کے حق میں نظر نہیں آرہا ہوتا تھا، اسپن بولنگ کیخلاف بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے یونس خان ایک اچھے قائد بھی تھے، یہ دونوں کھلاڑی مستقبل میں جو بھی کرنا چاہیں، میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز میں فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں نے سیریز جیت کراپنے سینئرز کو بہترین الوداعی تحفہ پیش کیا،مصباح الحق اور یونس خان پاکستانی بیٹنگ کا ہراول دستہ اور ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی تھے،کپتان نے مشکل حالات میں کمان سنبھال کر یادگار فتوحات سمیٹیں اورکیریئر کا اختتام بھی شاندار کامیابی پر کیا،انھوں نے کہا کہ یونس خان بھی اپنے جوش وجذبے اور کارکردگی کی بدولت نوجوانوں کیلیے رول ماڈل کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی دونوںکھلاڑیوں کی خدمات کو سراہا ہے۔