بھارتی خواتین نے320 رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کر دی
یہ ویمنز ون ڈے تاریخ کی رنز کے حساب سے چھٹی بڑی کامیابی ہے۔
یہ ویمنز ون ڈے تاریخ کی رنز کے حساب سے چھٹی بڑی کامیابی ہے۔ فوٹو: نیٹ
بھارتی خواتین دپتی شرما اور پونم راوٹ نے ویمنز کرکٹ میں 320 رنز کی نئی اوپننگ شراکت قائم کردی۔
بھارتی خواتین دپتی شرما اور پونم راوٹ نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ میں جاری چار ملکی سیریز میں آئرلینڈ سے میچ میں انجام دیا، اس دوران دپتی نے 188 اور پونم نے 109 رنز بنائے، اس شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارتی ویمنزٹیم نے پہلی بار 300 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 358 رنز بنائے جبکہ میچ میں بھارت نے 249 رنز سے فتح پائی۔
واضح رہے کہ یہ ویمنز ون ڈے تاریخ کی رنز کے حساب سے چھٹی بڑی کامیابی ہے۔