پیسہ شہرت ایوارڈ غیر متوقع چیزیں ہیں شاہ رخ خان

بغیر کوشش اور کام کے کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا،اپنی کامیابیوں سے خوش ہوں، اداکار

اداکار کی حیثیت سے میرا کام خوشیاں بکھیرنا ہے اورسب چیزیں اس سے نتھی ہیں، شاہ رخ خان۔ فوٹو؛ فائل

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری سے منسلک تمام چیزیں چاہے وہ پیسہ، شہرت، نام اور ایوارڈ ہو یہ تمام چیزیں آنی جانی ہیں اور غیر متوقع ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا کہ اداکار کی حیثیت سے ان کے کام کا مقصد خوشیاں بکھرنا ہیں اور پیسہ، شہرت اور ایوارڈز ان سے نتھی ہیں جس کے لیے وہ بہت خوش اور شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بغیر کوشش اور کام کیے کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا اور میرا خیال ہے کہ اس کامیابی میں کوئی خوشی بھی محسوس نہیں گی اور اگر ہم کسی کی مدد کے بغیر کوئی کامیابی حاصل کریں گے اور سخت محنت کریں گے تواس سے اچھی بات کوئی نہیں ہوسکتی۔


شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ مجھے بڑھاپے کا تصور پریشان کر دیتا ہے۔ میں سوچتا ہوں میں اس وقت کیا کروں گا۔

 
Load Next Story