نان فائلرز کیلیے گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر ٹیکس بڑھنے کاامکان

فائلر کیلیے پرانی شرح برقرار رکھی جائے گی، 800 سی سی تک ٹیکس بھی نہ بڑھانے کا فیصلہ

فائلر کیلیے پرانی شرح برقرار رکھی جائے گی، 800 سی سی تک ٹیکس بھی نہ بڑھانے کا فیصلہ۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2017-18کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کیلیے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر عائد کردہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے تاہم فائلر کیلیے پرانی شرح ہی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر سے رواں مالی سال 2016-17 کے پہلے10 ماہ (جولائی تا اپریل) تک مجموعی طور پر 8 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔ توقع ہے کہ رواں مالی سال 2016-17کے اختتام تک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر سے حاصل ہونے والا ریونیو 12 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

 
Load Next Story