پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن 49 ملزمان گرفتار
ویسٹ پولیس نے 33،ایسٹ 14،شارع نورجہاں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتارکیا.
ویسٹ پولیس نے 33،ایسٹ 14،شارع نورجہاں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتارکیا۔ فوٹو: فائل
پولیس نے 49 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او محمود آباد ڈی ایس پی الطاف حسین کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لے رہی تھی کہ اس دوران جرائم پیشہ عناصر نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ پر جرائم پیشہ عناصر بھاری تعداد میں گولیاں اور میگزین چھوڑ کر فرار ہوگئے ، ایس ڈی پی او محمود آباد ڈی ایس پی الطاف حسین نے بتایا بلوچ کالونی پولیس نے منگل کی شب فائرنگ سے رومیل نامی نوجوان کو قتل کرنے کے مبینہ الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
دریں اثنا ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر ویسٹ اور سینٹرل پولیس نے 3 مفروروں سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کر کے7 ٹی ٹی پستول،2 ریوالور ، گولیاں،28 موبائل فون ، نقدی ، ایک کلو چرس اور ایک ٹرک برآمد کرلیا جس پر 4 ہزار 413 میٹر کپڑا لدا ہوا تھا ، ایسٹ زون پولیس نے 4 مفروروں سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، علاوہ ازیں شارع نور جہاں پولیس عبداﷲ کالج کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کر کے2 ٹی ٹی پستول ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔