ٹارگٹ کلنگ کا شکار ڈاکٹر حسن زیدی سپرد خاک

مقتول سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورماہر نفسیات تھے.

مقتول سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورماہر نفسیات تھے. فوٹو: فائل

لاہور:
نارتھ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ڈاکٹر حسن عالم زیدی کی نماز جنازہ انچولی میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر سید حسن عالم زیدی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین خیر العمل امام بارگاہ انچولی میں ادا کی گئی جس میں مقتول کے اہلخانہ ، رشتے دار اور دوست احباب کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔




بعدازاں ڈاکٹر حسن عالم زیدی کو سپر ہائی وے واقع وادی حسین قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ، ڈاکٹر حسن عالم زیدی کو دہشت گردوں نے منگل کی شب اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ نجی کلینک سے جیپ میں اپنی رہائش گاہ نارتھ ناظم آباد جا رہے تھے،مقتول سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورماہر نفسیات تھے۔
Load Next Story