زندگی پرفلم میں میرا کردارعامرخان زیادہ عمدگی سے نبھا سکتے تھے ٹنڈولکر

فلم  میں ماسٹر بلاسٹر کا کردار کوئی فلمی اداکار نہیں بلکہ وہ خود ہی ادا کررہے ہیں

فلم  میں ماسٹر بلاسٹر کا کردار کوئی فلمی اداکار نہیں بلکہ وہ خود ہی ادا کررہے ہیں: فوٹو: فائل: فوٹو : فائل

بھارت کے سابق اسٹاربیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ میری زندگی پر بننے والی فلم میں میرا کردار عامر خان زیادہ عمدگی سے نبھا سکتے تھے۔


شائقین کو 'ٹنڈولکر اے بلین ڈریمز'کا بے تابی سے انتظار ہے، اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ماسٹر بلاسٹر کا کردار کوئی فلمی اداکار نہیں بلکہ وہ خود ہی ادا کررہے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سا اداکار ہوتا جو ان کا کردار زیادہ عمدگی سے ادا کرسکتا تو ٹنڈولکر کا جواب تھا کہ عامر خان وہ واحد اداکار ہیں جو میرے کردار سے انصاف کرسکتے تھے، اس سے قبل وہ کرکٹ پر ایک فلم لگان میں کام کرچکے، عامرعظیم اداکار اوربہترین انسان ہیں۔
Load Next Story