نیب کے تفتیشی افسران نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ واپس لے لیا

بدھ کو بھی افسران عدالت نہ پہنچے، کامران کی موت کے بعد اپنے تحفظ کی درخواست کیلیے جانا تھا

اسلام آباد:کامران فیصل کے برادرنسبتی سپریم کورٹ سے واپس جارہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

نیب کے انویسٹی گیشن افسران نے تمام تر تیاری کے باوجود سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا اور بدھ کوسپریم کورٹ کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ میں پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن افسران نے کامران فیصل کی پراسرار موت کے بعد سپریم کورٹ میںاپنے تحفظ کیلیے درخواست دائر کرنے کیلیے وکلا سے رابطے بھی کیے لیکن اس موقف میں پیش پیش انوسٹی گیشن افسران کے ساتھ مجموعی طور پر تمام لوگوں کا اتفاق رائے شامل نہیں تھا۔ کچھ افسران سپریم کورٹ کی بدھ کی سماعت تک انتظار کرنے کا مشورہ دے رہے تھے۔




سپریم کورٹ نے اگرچہ بدھ کوکامران فیصل کیس سے متعلق معاملے کو سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ کے سامنے لگا دیا ہے لیکن انویسٹی گیشن افسران کی جانب سے متوقع درخواست سپریم کورٹ میں دائر نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق نیب کے انویسٹی گیشن افسران نے تیسرے روز بھی اپنا کام شروع نہیں کیا، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں قائم نیب کے دفاتر میں کام عملی طور معطل ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story